دنیا
Time 20 مئی ، 2020

برطانیہ نے کورونا سے نمٹنے میں ناکامی کا الزام اپنے ہی سائنسدانوں پر لگادیا

برطانیہ نے عالمگیر وبا کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر اپنے ہی سائنسدانوں کو مورد الزام ٹھہرا دیا ہے۔

برطانوی کابینہ کی وزیر برائے ورکس اینڈ پینشن تھریز کافی نے کہا ہے کہ حکومت کو طبی ماہرین کی جانب سے غلط مشورے دیے گئے اور ہم نے ہر قدم سائنس کے مطابق اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزرا کو سائنٹیفک ایڈوائزری گروپ فار ایمرجنسیز (ایس اے جی ای)  کی جانب سے مسلسل تجاویز دی جاتی رہیں۔

خیال رہے کہ اس سےقبل برطانیہ کے چوٹی کے سائنس دان سر ایڈریان اسمتھ نےکہا تھا کہ برطانوی وزرا کویہ بات نہیں کہنی چاہیے کہ وہ بالکل ویسا ہی کررہے ہیں جیسا کہ طبی ماہرین مشورہ دے رہے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی صورتحال

واضح رہے کہ برطانیہ میں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ 

مزید خبریں :