دنیا
Time 20 مئی ، 2020

متحدہ عرب امارات کی اسرائیل کیلئے پہلی پرواز

فوٹو بشکریہ یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران  متحدہ عرب امارات کی اسرائیل کے لیے پہلی پرواز روانہ کر دی گئی۔

اماراتی حکام کے مطابق پرواز انسانی بنیاد پر فلسطین میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے حفاظتی سامان پہنچانے کے لیے بھیجی گئی جس میں فلسطینی عوام کے لیے طبی امدادی سامان پہنچایا گیا۔ 

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ  انسانی بنیاد پر کارگو فلائٹ 19 مئی کو ابو ظبی سے تل ابیب بھیجی گئی، پرواز میں کوئی مسافر شامل نہیں تھا اور اس میں 14 ٹن سامان پہنچایا گیا۔

خیال رہے کہ مصر اور اردن کے سوا کسی عرب ملک کے اسرائیل کے ساتھ سرکاری تعلقات نہیں ہیں۔

مزید خبریں :