اداکار خالد انعم نے بچوں کو اردو سکھانے کیلئے یوٹیوب چینل کھول لیا

فوٹو: فائل

آج کل سوشل میڈیا اور یوٹیوب کا دور ہے اور  بچے ہوں یا بڑے سب ہی اپنے دن کا اچھا خاصا وقت ان پلیٹ فارمز پر گزارتے ہیں۔

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے متعدد اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینلز کا آغاز کیا جا چکا ہے جہاں وہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ رابطے کے ساتھ ساتھ کمائی بھی کر رہے ہیں۔

پاکستانی شوبز شخصیات اقراء عزیز، ہانیہ عامر، حنا الطاف ، صبا قمر، فیصل قریشی، زاہد احمد سمیت کئی دیگر اپنے یوٹیوب چینلز چلا رہے ہیں۔

اب حال ہی میں اداکار خالد انعم نےبچوں کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اردو سکھانے کے لیے اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز کیا ہے جس کا نام 'کیپ آفیشل' ہے۔

خالد انعم کا کہنا ہے کہ یہ چینل بچوں اور نوجوان نسل کو اپنی قومی زبان سکھانے کے لیے بنایا گیا جس میں تفریح اور رنگ برنگی ویڈیو بچوں کو مائل کرتی ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے ماں باپ بچوں کے ساتھ انگریزی نظمیں بابا بابا بلیک شیپ اور ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل اسٹار گا رہے ہیں، ہم اردو زبان کی عزت نہیں کرتے، ہم تب ہی ایک کامیاب اور مضبوط ملک کی حیثیت سے کھڑے ہوں گے جب ہم اپنی زبان سیکھنے اور اس پر فخر کرنے لگیں گے۔

مزید خبریں :