Geo News
Geo News

Time 21 مئی ، 2020
کاروبار

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 18.61 ڈالر ہوگئے

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 کروڑ ڈالر کم ہوکر 12.12 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 1.5 کروڑ ڈالر اضافے سے 6.48 ارب ڈالر رہے — فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 12.62 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 18.61 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 کروڑ ڈالر کم ہوکر 12.12 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 1.5 کروڑ ڈالر اضافے سے 6.48 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ہفتے کے دوران قرضوں کی مد میں 15.61کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے سبب زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی۔