کسی شوگر مل کی انتظامیہ یا بورڈ کا حصہ نہیں، مونس الٰہی

مسلم لیگ ق  کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ وہ کسی شوگر مل کی انتظامیہ میں شامل نہیں اور نہ ہی کسی شوگر مل کے بورڈ کا حصہ ہیں۔

چینی بحران پر شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ  وہ چینی کی قیمتوں میں سازباز روکنے کیلئے کمیشن کی سفارشات کی حمایت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ کا فرانزک کرنے والے کمیشن کی حتمی رپورٹ منظر عام پر لے آئی ہے جس کے مطابق جہانگیر ترین، مونس الٰہی، شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ، اومنی گروپ اور خسرو بختیار کے بھائی عمرشہریار کی چینی ملز نے پیسے بنائے۔

فرانزک آڈٹ رپورٹ میں چینی اسیکنڈل میں ملوث افراد کےخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور ریکوری کرنےکی سفارش کی گئی ہے جبکہ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ ریکوری کی رقم گنےکےمتاثرہ کسانوں میں تقسیم کردی جائے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ فرانزک آڈٹ میں شارٹ لسٹ کی گئِی ملز میں پہلی مل الائنس ہے جو 'آر وائی کے'گروپ کی ملکیت ہے اور اس  میں مونس الٰہی کے 34 فیصد شیئرز ہیں۔

مزید خبریں :