Time 22 مئی ، 2020
پاکستان

حادثے کا شکار طیارے کے پائلٹ اور کنٹرول ٹاور کی آخری گفتگو سامنے آگئی

کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے کاک پٹ اور ایئرپورٹ پر کنٹرول ٹاور کے درمیان آخری گفتگو سامنے آگئی۔

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے سےمحض 5 کلو میٹر دور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں 91 مسافر اور عملے کے 7 اراکان سوار تھے۔

حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے کاک پٹ اور کنٹرول ٹاور کے درمیان گفتگو سامنے آئی ہے جس کے مطابق طیارہ گرنے سے پہلے پائلٹ نے ٹاور کو انجن کی خرابی کی اطلاع دی۔

کنٹرول ٹاور کی طرف سے پائلٹ کودونوں رن وے خالی ہونے کا پیغام دیا گیا۔

پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کا میسیج سن کر ’راجر‘ کہا جب کہ اگلے ہی لمحے پائلٹ نے ’مے ڈے مے ڈے‘ کی کال دی۔

مزید خبریں :