22 مئی ، 2020
وفاقی حکومت نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔
ایوی ایشن ڈویژن نے حادثے کی تحقیقات کیلئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ائیر کموڈور محمد عثمان غنی کریں گے۔
ونگ کمانڈر ملک محمد عمران، گروپ کیپٹن توقیر اور ناصر مجید تحقیقاتی ٹیم کے ممبرز ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقات کمیٹی کی تشکیل کے ایک ماہ کے اندر مکمل کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 8303 کو لینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آیا اور طیارہ 2 بجکر 37 منٹ پر گرگر تباہ ہوگیا جبکہ جہاز میں عملے کے 7 ارکان سمیت 98 افراد سوار تھے۔
حادثے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمے ہونے کا خدشہ ہے۔