دنیا
Time 24 مئی ، 2020

حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں عید کے اجتماعات، مخصوص افراد کی شرکت

مکہ مکرمہ: حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں سماجی فاصلوں کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی جب کہ حرم شریف میں عید کی نماز میں حرم میں کام کرنے والے کارکنان، آئمہ، شیوخ اور سیکیورٹی اہلکار شریک ہوئے۔

حرم شریف میں شیخ صالح الحمید کی گلوگیر آواز میں امامت ہوئی اور انہوں نے مختصرآیات تلاوت کیں،  امام حرم نے کورونا سے نجات اور  عید کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس سال گورنر مکہ، خادم حرمین اور ولی عہد نے اپنی اپنی رہائش گاہ پر نماز ادا کی۔

مسجد نبویؐ میں شیخ عبداللہ نے عید کا خطبہ دیا اور سماجی فاصلے کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی جب کہ مخصوص افراد نے عید کی نماز میں شرکت کی۔

واضح رہےکہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عید کے دنوں میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :