ملک میں کورونا سے مزید 33 ہلاکتیں، 1860 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 1164، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 56288 تک پہنچ گئی

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 28 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1164 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 56288 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 398 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 367 اور پنجاب میں 337 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 40، اسلام آباد 14، گلگت بلتستان میں 7 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 473،607
صحتیاب مریض: 
17،198 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال

اتوار  کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 1860 کیسز اور 33 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں  سندھ سے 846 کیسز 13 ہلاکتیں اور خیبرپختونخوا میں 220 کیسز اور 9 ہلاکتیں جبکہ  پنجاب میں 520 کیسز اور 5 اموات کی تصدیق ہوئی۔

گلگت بلتستان سے 12 کیسز اور 3 ہلاکتیں، اسلام آباد 135 کیسز 2 ہلاکتیں  اور بلوچستان سے 101 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جبکہ کشمیر میں 26 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ

اتوار کو سندھ میں کورونا کے مزید 846 کیسز سامنے آئے اور 13 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3547 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 846 نئے مریض سامنے آئے جب کہ پچھلے 24گھنٹوں میں 13 مریض انتقال کر گئے۔

اس طرح صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 22491 اور ہلاکتیں 367 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 146 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7359 ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 135 کیسز  اور 2 اموات سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1592جب کہ اموات 14 ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 152 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورنا کے مزید 26 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 197 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 97 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اتوار کو کورونا وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

گلگت میں  مہلک وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد علاقے میں متاثرہ افراد کی تعداد 619 ہوگئی ہے۔

گلگت میں کورونا سے متاثرہ 437 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

پنجاب

اتوار کو پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث مزید 5 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 337 تک جاپہنچی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 520 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہےجس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 20077 ہوگئی ہے۔

بلوچستان

اتوار کو بلوچستان میں کورونا کے باعث ایک اور مریض انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی کُل تعداد 40 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 101 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3407 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں کورونا کے 875 مریض صحت یب ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں اتوار کو کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 398 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مالاکنڈ میں 3، پشاور اور نوشہرہ میں 2، 2 جبکہ مردان اور ایبٹ آباد میں ایک ایک شخص وائرس سے جاں بحق ہوا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 220 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 7905 تک جاپہنچی ہے۔۔

خیبرپختونخوا میں اب تک 2469 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال