عیدپر10ارب روپے سے بھی کم کا کاروبارہوا: آل کراچی تاجراتحاد

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ اس سال عید کے موقع پر 10 ارب روپے سے بھی کم کا کاروبار ہوا۔

آل کراچی تاجر اتحاد کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مارکیٹوں میں آنےوالے خریدار مصنوعی ثابت ہوئے۔

چیئرمین آل کراچی تاجراتحاد نے کہا کہ 11 مئی سے 23 مئی کے دوران 10 روز کاروبار ہوا، عیدکی 80 فیصدخریداری بچوں کے ملبوسات، جوتے، پرس اور کھلونوں کی مدمیں ہوئی۔

عتیق میر نے کہا کہ پچھلے سال عید پر 35 ارب روپے کا کاروبار ہوا تھا تاہم اس بار عید کے موقع پر 10 ارب روپے سے بھی کم کا کاروبار ہوا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے سندھ حکومت نے 11 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کاروباری طبقے کو ہفتے میں 4 روز مخصوص اوقات میں کاروبار کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم بعدازاں سپریم کورٹ نے پورا ہفتہ کاروبار کھولنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

مزید خبریں :