دنیا
Time 26 مئی ، 2020

پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کے دعوے پر بھارت کا پھر مذاق بن گیا

بھارت کی زیرحراست مبینہ جاسوس کبوتر کی تصویر

بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر  اس دعوے کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوا کے سرحدی علاقے سے ایک کبوتر پکڑا گیا ہے جس پر شبہ ہے کہ اسے پاکستان نے جاسوسی کے لیے تربیت دی ہے۔

جیسے ہی بھارتی میڈیا پ یہ خبر سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر صارفین نے اس کا مذاق اڑایا  اور طرح طرح کے  میمز کا ایک سلسہ شروع ہوگیا۔

بعد ازاں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر 'پیجن' یعنی کبوتر کا ٹاپ ٹرینڈ نظر آنے لگا۔

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ بھارتی میڈیا واقعی بے وقوف ہے یا وہ صرف بے وقوفی کا دکھاوا کرتا ہے'۔

دوسری جانب امریکی کامیڈین جیریمی میکلن نے بھی مزاحیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' آج ہم اپنے یوم یادگار کے موقع پر ان تمام ہیروز (کبوتروں) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں'۔

اسی طرح بھارتی میڈیا کی اس خبر پر بھارتیوں پر طنز کے تیر  چلانے کے حوالے سے مشہور آسٹریلوی اسپورٹس صحافی ڈینس فریڈ مین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میری تمام تر دعائیں اس کبوتر کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں :