Time 27 مئی ، 2020
دلچسپ و عجیب

بھارتی شہری نے 'گوگل میپ' کو ازدواجی زندگی کی بربادی کا ذمہ دار قرار دیدیا

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

بھارت میں ایک شخص نے ازدواجی زندگی میں خرابیوں کا ذمہ دار گوگل میپ کو ہی ٹھہرا دیا اور یہی نہیں بلکہ انہوں نے پولیس کو گوگل میپ کے خلاف شکایت بھی درج کروا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 49 سالہ آر چندراسکھار نامی شخص کا کہنا ہے کہ راستے بتانے والی مقبول ترین ایپ گوگل نے ان کی ازدواجی زندگی کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گوگل میپ میں موجود 'یئور ٹائم لائن' فیچر کی وجہ سے ان کی بیوی ان سے ہر وقت سوالات کرتی تھیں کہ وہ ان ان جگہوں پر کیوں گئے۔

49 سالہ بھارتی شخص نے یہ دعویٰ کیا کہ گوگل میپ ان ان جگہوں کی نشاندہی کرتا تھا جہاں وہ کہیں گئے ہی نہیں اور یہی وجہ تھی کہ ان کی بیوی اور ان کے درمیان تنازع کھرا ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچھلے کئی ماہ سے میری بیوی گوگل میپ کے 'یئور ٹائم لائن' فیچر کو مستقل چیک کرتی ہے اور مجھے سونے نہیں دیتی اور سوالات کرتی ہے کہ میں کہاں گیا تھا اور اس کی وجہ سے ہماری ازدواجی زندگی میں خرابیاں شروع ہو گئی ہیں۔

اس تمام تر صورتحال سے پریشان آنے کے بعد آر چندراسکھار مقامی پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں انھوں نے پولیس سے گوگل کے خلاف شکایت درج کرنے کو کہا کیوں کہ اس کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی برباد ہو رہی تھی۔

اس ضمن میں پولیس آفسران نے کہا کہ ہم دونوں میاں بیوی کو کاؤنسلنگ کے لیے بلائیں گے، اگر اس سے بھی معاملہ حل نہیں ہوا تو ہم دوسری حکمت عملی اختیار کریں گے۔

مزید خبریں :