Time 28 مئی ، 2020
پاکستان

طیارے میں اضافی عملہ لانے پر پی آئی اےکو بھاری جرمانہ

 
فوٹو فائل—

قومی ائیرلائن کے طیارے میں اضافے عملے کے سوار ہونے پر ائیر لائن کو مانچسٹر اور ابو ظبی ائیرپورٹ پر جرمانہ کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کے طیارے میں تین کاک پٹ کریو زیادہ ہونے پر اسے مانچسٹر اور ابو ظبی میں جرمانے کا سامنا کرنا پڑا جہاں بارڈر سیکیورٹی فورس نے ائیرلائن پر جرمانہ عائد کیا۔

ائیرلائن ذرائع کے مطابق فی کس 1680 پاؤنڈ جرماند عائد کیا گیا ہے۔

 برطانیہ نے پی آئی اے کو 12 فضائی عملے کو اجازت دی تھی اور پی آئی اے کی پرواز سے 15 فضائی عملہ مانچسٹر پہنچا تھا جس پر مجموعی طور پر 5000 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ کیا گیا جب کہ ابوظبی ائیرپورٹ اتھارٹی نے بھی قومی ائیرلائن کو 50 ہزار درہم جرمانے کا نوٹس دے دیا۔

دوسری جانب قومی ائیرلائن نے مسافروں کو اطلاع دیے بغیر پی کے 702 مانچسٹر  اور ابوظبی سے کراچی کی پرواز کو ری شیڈول کردی جب کہ مانچسٹر ائیرپورٹ اتھارٹی نے نائٹ کرفیو کے دوران روانگی کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

 ذرائع نے مزید بتایا کہ مانچسٹر سے فیری فلائٹ نے مسافروں کو لینے ابوظبی پہنچنا تھا تاہم اس غیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے پرواز 15 گھنٹے تاخیر سے کل صبح 4 بجے کراچی پہنچے گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں بین الاقوامی فلائٹ آپریشنز معطل ہیں مگر اس دوران مسافروں کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں :