بحیرہ عرب، خلیج عدن اور یمن میں ہوا کے کم دباؤ سے سمندری طوفان بننے کا امکان

فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب، خلیج عدن اور یمن میں ہوا کے کم دباؤ سے سمندری طوفان بننے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کےمطابق یکم سے 2 جون کے دوران بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤبننے کا امکان ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ہوا کا کم دباؤسائیکلون میں تبدیل ہوگا یا نہیں۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ خلیج عدن میں آج یا ہوا کا کم دباؤ بن جائے گا اور یمن میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباؤ سے بننے والے سمندری طوفان کو’نثارگا‘ نام دیا جائے گا جو بنگلا دیش کا تجویز کردہ ہے۔

مزید خبریں :