ملک میں کورونا سے مزید 78 ہلاکتیں، 3242 نئے کیسز رپورٹ

اموات کی مجموعی تعداد 1443 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 68301 تک پہنچ گئی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 78 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1443 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 68301 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک خیبرپختونخوا میں کورونا سے 453 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 465 اور پنجاب میں 439 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 46 ، اسلام آباد 23، گلگت بلتستان میں 11 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 532،037
صحتیاب مریض: 
24،131 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید  3242 کیسز اور 78 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 1140 کیسز 29 اموات، سندھ سے 1247 کیسز 38 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 473 کیسز اور 8 ہلاکتیں، بلوچستان 265 کیسز، گلگت بلتستان سے 18 کیسز 2 اموات، اسلام آباد 92 کیسز اور آزاد کشمیر سے 7 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

پنجاب

آج پنجاب سے کورونا کے مزید 1140 کیسز اور 29 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 24104 اور ہلاکتیں 439 ہوگئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6507 ہوگئی ہے۔

بلوچستان

بلوچستان میں آج کورونا کے مزید 265 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کل کیسز کی تعداد 4193 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 46 اموات ہوچکی ہیں۔

اس کے علاوہ صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1471 ہے۔

نوٹ: گزشتہ روز بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے صوبے میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 60 بتائی گئی تھی جسے بعد میں کم کرکے 46 کردیا گیا۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 92 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 2192 ہوگئی ہے جب کہ اموات 23 ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 161 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں آج کورونا کے مزید 7 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 234 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 105 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ سے ہفتے کو کورونا کے مزید 1247 کیسز اور 38 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن کی تصدیق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کی گئی۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 27360 اور اموات 465 ہوگئی ہیں۔ اب تک 13272 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف کراچی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21870 ہے جبکہ کراچی میں کورونا سے 388 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں ہفتے کو مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 453 تک جا پہنچی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں مزید 473 مریض سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 9540 ہوگئی جب کہ اب تک 2809 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے ہفتے کو کورونا کے مزید 18 کیسز اور 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کے بعد گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 678 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 11 ہے۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان کےمطابق اب تک 490 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال