30 مئی ، 2020
کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اب ہر کوئی سماجی دوری اختیار کرنے کی کوششیں کررہا ہے اور اسی ضمن میں گوگل نے بھی ایک نیا ٹول متعارف کرادیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل نے سماجی دوری سے متعلق اے آر (آگمینٹڈ ریالیٹی) ٹول متعارف کرایا ہے جس کا نام 'سوڈر' ہے۔
گوگل کی جانب سے یہ ٹول ابھی تجرباتی مراحل میں ہے جس کا مقصد سماجی دوری کا تعین کرنا ہے، اس ٹول کی مدد سے صارفین اپنے موبائل فون کے پشت پر موجود کیمرے کو کھولیں گے تو یہ ٹول آپ کی اسکرین پر 2 میٹر کے فاصلے کے حوالے سے بتائے گا۔
گوگل کا یہ ٹول فی الحال اینڈرائیڈ صارفین ہی استعمال کر سکتے ہیں جسے صارفین sodar.withgoogle.com اس ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے لوگوں کو ایک میٹر کا فاصلہ اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔