Can't connect right now! retry

پاکستان
01 جون ، 2020

وفاق نے میئر اسلام آباد کی بحالی کے خلاف اپیل واپس لے لی

فائل فوٹو: شیخ انصر

اسلام آباد: وفاق نے میئر اسلام آباد کی بحالی کے خلاف اپیل واپس لے لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی اور وفاقی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ میئر اسلام آباد کی بحالی کے خلاف اپیل میری ایڈوائس کے خلاف دائرکی گئی، مجھے وفاق کی جانب سے پہلے اپیل دائر کرنے اور اب اپیل پر دلائل نا دینےکی ہدایات ملیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے میئر اسلام آباد شیخ انصر کو معطل کردیا تھا جس پر انہوں نے حکومت کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا اور عدالت نے ان کی معطلی کا حکم نامہ معطل کردیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM