Time 01 جون ، 2020
پاکستان

کراچی کے متعدد علاقوں میں پمپس پر پیٹرول نہ ملنے کی شکایات

خیال رہے کہ گذشتہ روز وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 6 پیسےکمی کا نوٹفکیشن جاری کیا تھا،فوٹو:فائل

کراچی کے متعدد علاقوں میں پمپس پر پیٹرول نہ ملنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں اور پیٹرول کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے باعث پمپ مالکان نے پیٹرول کے آرڈر تاخیر سے دیے جس کی وجہ سے اکثر پمپس پر پیٹرول ختم ہوگیا جب کہ جہاں دستیاب ہے وہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز وزارت خزانہ  نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 6 پیسےکمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے بعد  پیٹرول کی نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے اور صدر ،میٹروپول،آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک معمول سے زیادہ ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل، ڈرگ روڈ، راشد مہناس روڈ،حسن اسکوائر اور لیاقت آبادفلائی اوور پر بھی پہلا ورکنگ ڈے ہونے سے ٹریفک کا دباؤ ہے۔

مزید خبریں :