قوم کی حمایت سے پاک فوج ایک مضبوط قوت ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا: آئی ایس پی آر— فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تربیت یافتہ اور پیشہ ور قابل فوج ہی امن کی ضامن ہوتی ہے اور قوم کی حمایت سے پاک فوج ایک مضبوط قوت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔

دورے کے موقع پر آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسران اور فیکلٹی سے خطاب بھی کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تربیت یافتہ اورپیشہ ور قابل فوج ہی امن کی ضامن ہوتی ہے اور قوم کی حمایت سے پاک فوج ایک مضبوط قوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی افسران پیشہ وارانہ بہترین تربیت پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن واستحکام کا انحصار دیرینہ تصفیہ طلب مسائل کے حل میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج اور دوسرے قومی ادارے کورونا پر قابو پانے کیلئے  متحرک اور پر عزم ہیں، صرف مربوط قومی کوشش کے ذریعے ہی پاکستان کو ترقی و خوشحالی پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 13 مئی کو بھی  سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا تھا۔

مزید خبریں :