Time 02 جون ، 2020
پاکستان

مولانا طارق جمیل اچانک بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے گر کر زخمی ہوگئے

دو روز قبل بلڈ پریشر کم ہونے کے سبب گرنے سے چوٹ آئی تھی، اب ٹھیک ہوں، مولانا طارق جمیل— فوٹو: فائل

معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل اچانک بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے گر کر زخمی ہوگئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ 'دو روز قبل بلڈ پریشر کم ہونے کے سبب گرنے سے چوٹ آئی تھی، آپ سب بہن بھائیوں کی دعا سے ٹھیک ہوں، صحت کاملہ کیلئے آپ تمام سے دعاؤں کی درخواست ہے'۔

دو روز قبل ایک اور مبلغ مولانا عمران بشیر نے ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی تھی۔ اپنے بیان میں مولانا عمران بشیر نے کہا تھا کہ 'بلڈپریشر لو ہونے کی وجہ سے مولانا گرے تھے چہرے پر ہلکی سی چوٹ آئی تھی مگر زیادہ خون بہنے کی وجہ سے طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تھی'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'امت کی ماؤں بہنوں نوجوانوں بزرگوں بچوں سب کی دعائیں اللہ تعالیٰ نے قبول کیں، ابھی اطلاع آئی ہے کہ الحمدللہ مولانا کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے'۔

مزید خبریں :