کھیل
Time 02 جون ، 2020

ویسٹ انڈین ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے 9 جون کو انگلینڈ پہنچے گی

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 جولائی تک ہمپشائر کے روز باؤل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا— فوٹو:فائل 

ویسٹ انڈیز  کی کرکٹ ٹیم 9 جون کو انگلینڈ پہنچے گی اور آئندہ ماہ جولائی میں میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کی کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کے لیے 9 جون کو انگلینڈ پہنچے گی اور اولڈ ٹریفورڈ میں ویسٹ انڈین کھلاڑی قرنطینہ کا وقت پورا کرنے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 جولائی تک ہمپشائر کے روز باؤل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائےگا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے ڈائریکٹر آف ایونٹ اسٹیو ایل وردی کا کہنا ہے کہ تمام تر احتیاطی تدابیر کی ساتھ سیریز کا انعقاد ہمارا مقصد ہے لیکن میچز کے انعقاد سے قبل حکومت کی اجازت درکار ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان کو بھی اگست ستمبر میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے اور وہاں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے، اس سلسلے میں ویسٹ انڈیز کا دورہ انگلینڈ انتائی اہم ہے اور اس سے کورونا کی موجودگی میں سیریز کے انعقاد کی تیاریوں کا اندازہ ہوجائے گا۔

مزید خبریں :