Time 03 جون ، 2020
پاکستان

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی میاں جمشیدکورونا کے باعث انتقال کر گئے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی میاں جمشید الدین ایک ہفتے سے اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے اور تین روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

میاں جمشیدالدین کاکا خیل 2018 کے انتخابات میں خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 63 سے کامیاب ہوئے تھے اور وہ صوبائی وزیر برائے ایکسائز بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی انتقال کر گئے تھے جب کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی ف کے رہنما امتیاز قمر کا بھی گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث انتقال ہوا ہے۔

گزشتہ روز ہی سندھ کے وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ بھی کورونا کے باعث انتقال کر  گئے تھے۔

مزید خبریں :