Time 03 جون ، 2020
پاکستان

طیارہ حادثہ: ’جاں بحق ہونے والوں میں سے 92 افراد کی شناخت ہوگئی‘

فوٹو: اے ایف پی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے میں شہید 97 میں 92 افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین 89 لاشیں وصول کر چکے ہیں جس کے بعد چھیپا کے سردخانے میں 2 اور ایدھی سردخانے میں 6 لاشیں موجود ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  ڈی این اے کے ذریعے 53 لاشوں کی شناخت ہوئی اور  3 لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ دوبارہ کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے جاں بحق افراد کے ورثا کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 8 ارکان سمیت 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

مزید خبریں :