Time 04 جون ، 2020
پاکستان

بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا مطالبہ

 وزیراعظم سے ملاقات میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کا سخت نوٹس لینے کی بھی درخواست کی ہے: چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو. فوٹو: فائل

چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکش بیورو نے وزیراعظم عمران خان سے بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وزیراعظم سے بچوں پرجنسی تشدد کی روک تھام کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کی درخواست کی ہے۔

سارہ احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کا سخت نوٹس لینے کی بھی درخواست کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور زیادتی کے ملزمان کو آسانی سے ضمانت مل جاتی ہے اور وہ سزا سے بچ جاتے ہیں، متاثرہ خاندان بھی ملزمان سے دباؤ یا پیسوں کی بدولت صلح کر لیتے ہیں۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف کی فراہمی کےلیے خصوصی عدالتوں کا قیام بہت ضروری ہے۔

مزید خبریں :