02 ستمبر ، 2012
سبی…بلوچستان کے شہر سبی اورگردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز 196 کلومیٹر کے فاصلے پر خضدار کے جنوب مغرب میں تھا۔زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ اللہ آباد کالونی میں گھر کی بیرونی دیوار گرنے سے ایک بچہ زخمی ہوگیا۔