جہانگیر ترین نے اپنے دورہ برطانیہ سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

 2014 میں بیماری کے بعد سے سال میں 2 بار چیک اپ کیلئے برطانیہ آنا ہوتا ہے لہٰذا معمول کا چیک اپ مکمل کر کے جلد پاکستان لوٹوں گا: رہنما پی ٹی آئی— فوٹو:فائل 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین طبی معائنے کیلئے برطانیہ پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شوگر انکوائری کمیشن کی فارنزک رپورٹ جمع کرائی گئی ہے جس میں فائدہ اٹھانے والوں میں جہانگیر ترین کا نام بھی شامل ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما طبی معائنے کیلئے برطانیہ پہنچے ہیں اور اپنے دورے سے متعلق ٹوئٹ میں کہا کہ میڈیا پر میرے دورہ برطانیہ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں، قیاس آرئیاں کرنے والے بے فکر رہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2014 میں بیماری کے بعد سے سال میں 2 بار چیک اپ کیلئے برطانیہ آنا ہوتا ہے لہٰذا معمول کا چیک اپ مکمل کر کے جلد پاکستان لوٹوں گا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر جہانگیر ترین کے برطانیہ جانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ کے تحت جہانگیر ترین، مونس الٰہی، شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ، اومنی گروپ اور خسرو بختیار کے بھائی عمرشہریار کی چینی ملز نے پیسے بنائے۔

فارنزک آڈٹ رپورٹ میں چینی اسیکنڈل میں ملوث افراد کےخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور ریکوری کرنےکی سفارش کی گئی ہے جبکہ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ ریکوری کی رقم گنےکےمتاثرہ کسانوں میں تقسیم کردی جائے۔

مزید خبریں :