Time 05 جون ، 2020
پاکستان

امریکی خاتون کا رحمان ملک پر جنسی زیادتی اور یوسف رضا پر دست درازی کا الزام

پاکستان میں مقیم امریکی خاتون سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

ایک ویڈیو بیان میں سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی کرنے کا الزام لگادیا۔

سنتھیا رچی نے الزام لگایا کہ رحمان ملک نے انہیں 2011 میں زیادتی کا نشانہ بنایا جب پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اور رحمان ملک وزیرداخلہ کے عہدے پر فائز تھے۔

سنتھیا رچی نے سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین پر بھی دست درازی کا الزام عائدکیا۔

سنتھیا رچی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے تب دست درازی کی جب وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔

الزام لگانےوالی خاتون ایوان صدر میں کیا کر رہی تھیں ،یوسف رضا گیلانی

اس حوالے سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ خاتون نے شہید بےنظیر پر عجیب وغریب الزامات لگائے، کوئی بھی شہید بی بی پرالزام برداشت نہیں کرسکتا۔

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے مزید کہا کہ علی حیدرگیلانی اورعلی قاسم اس معاملے پرعدالت میں چلےگئے ہیں، وزیراعظم کےعہدےکاآدمی ایوان صدرمیں کیاایسی حرکت کرسکتاہے؟

یوسف رضاگیلانی نے سوال کیا کہ الزام لگانےوالی خاتون ایوان صدر میں کیا کر رہی تھیں؟ خاتون کو سیاستدانوں پر الزامات لگانےکا حق کس نے دیا؟

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خاتون کے الزامات کے جوابات دینا توہین ہوگا،شہید بی بی کے دشمن بھی ایسی بات نہیں کرتے، میں ایوان صدر، صدر سے ملنے یا وفود سے ملنے گیاہوں گا، امریکی خاتون کو ایسی بات کرت ہوئے شرم آنی چاہیے۔

مزید خبریں :