08 جون ، 2020
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کردیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو محاصرے کی آڑ میں شہید کیا۔
اسی علاقے میں گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے 5 کشمیریوں کو شہیدکردیا تھا، اس طرح 24 گھنٹوں میں 9 کشمیریوں کو شہید کیاجاچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ضلع شوپیاں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے اور بھارتی فوج کا محاصرہ تاحال جاری ہے۔
ضلع شوپیاں کے علاوہ سری نگر، بارہ مولا،کپواڑہ،کلگام اور دیگر اضلاع میں بھی بھارتی فوج کا محاصرہ جاری ہے۔