پیٹرول کا بحران حکومتی نظام کے مفلوج ہونے کی نشانی ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکی، پیٹرول کی قلت نے ہر جگہ عوام کے ہجوم لگا دیے ہیں۔

 شہباز شریف نے ایک بیان میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان نجی کمپنیوں کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو دینے کی تلقین کررہےہیں جب کہ خود اس پر عمل نہیں کررہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا فائدہ گیس کی قیمتوں میں کمی کرکےعوام کو منتقل کیوں نہیں کیاگیا؟

ان کا کہنا ہے کہ ڈالر، معیشت اور گیس کےشعبے والی سنگین غلطی پیٹرولیم کے شعبے کے ساتھ بھی دہرائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرول کا بحران حکومتی نظام کے مفلوج ہونے کی نشانی ہے ،حکومت پیٹرولیم کمپنیوں کے ساتھ بیٹھ کر فوری حل نکالے،عوام کو سزا نہ دی جائے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول کی قلت سے ٹڈی دل کے خلاف کارروائیوں پر منفی اثر پڑے گا اور پہلے سے درپیش مسائل مزید سنگین ہونے کا خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد یکم جون سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول نہ ملنے کی شکایات ہیں اوربیشتر شہروں میں قلت  کے  باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے اور پمپس پر شہریوں کا رش دیکھا جارہا ہے۔

مزید خبریں :