دنیا
Time 09 جون ، 2020

جارج فلائیڈ کے آخری الفاظ دعائیہ کلمات بنا لیےگئے

واشنگٹن: افریقی امریکیوں نے مقتول سیاہ فام جارج فلائیڈ کے آخری الفاظ دعائیہ کلمات میں شامل کرلیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے سامنے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں مقتول جارج فلائیڈ کے آخری الفاظ دعائیہ انداز سے دہرائے گئے۔

افریقی امریکیوں نے 'وہ مجھے ماردیں گے، میرا دم گھٹ رہاہے، پلیز سر، میراسانس رک رہاہے'،  کے الفاظ دعا میں استعمال کیے۔

خیال رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولِس میں 25 مئی 2020 کو سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں 45 سالہ سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔

پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے جس نے امریکا کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مزید خبریں :