کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی پاکستان کی شوبز شخصیات

فائل فوٹو

عالمی وبا کورونا وائرس کے دنیا بھر میں وار جاری ہیں اور پاکستان میں بھی اب تک متعدد سیاست دان سمیت معروف شخصیات بھی وائرس سے متاثر ہو چکی ہیں۔

دنیا بھر میں خطرناک کورونا وائرس سے اب تک 69 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

پاکستان کی بات کی جائے تو جون کے مہینے سے کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متعدد معروف سیاستدانوں سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی متاثر ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے شوبز ستارے

روبینہ اشرف

فوٹو: فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے گھر میں خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی تھی۔

اداکارہ کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے لیکن گزشتہ روز ان کی صاحبزادی منیٰ طارق نے ان افواہوں کی تردید کرنے کے ساتھ ساتھ بتایا کہ ان کی حالت اب بہتر ہے۔

واسع چوہدری

فوٹو: فائل

 اداکار و میزبان واسع چوہدری بھی مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

گزشتہ روز واسع چوہدری نے ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کا کووڈ 19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔

واسع چوہدری نے کہا کہ انہوں نے اپنے اہل خانہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا ہے اور اللہ کے شکر سے سب کے نتائج منفی آئے ہیں۔

ندا یاسر اور یاسر نواز

فوٹو: فائل

مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر، ان کے شوہر و اداکار یاسر نواز اور بیٹی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

ندا یاسر، یاسر نواز اور ان کی بیٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تینوں نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔

علیزے شاہ 

فوٹو: فائل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ بھی مہلک کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

نوید رضا 

فوٹو: فائل

اداکار نوید رضا کا ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ اپنے گھر پر ہی قرنطینہ میں ہیں۔

مزید خبریں :