دنیا
Time 10 جون ، 2020

امریکا: پولیس کے ہاتھوں مارے جانیوالے جارج فلائیڈ کی آخری رسومات ادا

امریکا میں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل سیاہ فام جارج فلائیڈ کی آخری رسومات ہیوسٹن میں ادا کردی گئیں۔

جارج فلائیڈ کی آخری رسومات میں رشتے داروں اور دوستوں سمیت 500 افراد کو مدعو کیا گیا تھا جب کہ یادگاری تقریب میں جیمی فاکس سمیت ہالی ووڈ کی نامورشخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے گفتگو میں مقتول کے گھر والوں نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ 

سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکا کو نسل پرستی سے بچانا ہوگا، تمام امریکی مساوی سلوک کے حقدار ہیں۔

رہنما انسانی حقوق ولیم لاسن کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے وائٹ ہاؤس کو صاف کرناہوگا، امریکا کو متعصب اور ہٹ دھرم ٹرمپ سےنجات دلاناہوگی۔ 

خیال رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولِس میں 25 مئی 2020 کو سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں 45 سالہ سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔

پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے جس نے امریکا کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مزید خبریں :