بجٹ میں تنخواہیں نہ بڑھانے پر ریلوے ملازمین احتجاج، تیز گام کا انجن روک دیا

لاہور میں ریلوے ڈیزل انجن شیڈ ملازمین  نے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیے جانے پر احتجاج کیا۔

گزشتہ روز آئندہ مالی سال 21-2020 کے لیے 71 کھرب 37 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کیا گیا جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جس پر لاہور میں ریلوے ملازمین نے احتجاج کیا۔

ریلوے ڈیزل انجن شیڈ ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کیے جانے پر تیزگام ٹرین کا انجن روک کر احتجاج کیا۔  مظاہرین نے دھمکی دی کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو ریل کا پہیہ مستقل جام کر دیں گے۔ 

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ریلوے نے 28 مئی سے محدود پیمانے پر ٹرین آپریشن شروع کیا تھا اور یکم مئی کو مزید 10 ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔

یکم جون سے مزید 10 مسافر ٹرینیں بحال کرنے سے 142 مسافر ٹرینوں میں سے 40 چل پڑی ہیں۔

مزید خبریں :