ایمازون سے لوشن آرڈر کرنیوالے شخص کو مہنگے ہیڈفونز موصول

فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر 

کورونا وبا کے دوران آن لائن شاپنگ کے رجحان میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور اس آن لائن شاپنگ سے متعلق بہت سے عجیب و غریب واقعات بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

صارفین کی اکثر  یہی شکایت ہوتی ہے کہ جو ہم آن لائن منگواتے ہیں وہ چیز تصویر سے کافی مختلف ہوتی ہے لیکن کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے کہ آاپ نے آن لائن لائن کوئی سستی چیز منگوائی ہو اور اس کی جگہ آپ کو کوئی مہنگی اور اچھی چیز موصول ہوئی ہے۔

حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر گوتم کا ایک ٹوئٹ وائرل ہوا جس میں انہوں نے ہیڈفونز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ایمازون سے 300 روپے والا لوشن منگوایا تھا اور اس کے بدلے انہیں 19 ہزار روپے کے ہیڈفونز موصول ہو گئے۔

گوتم کے ٹوئٹ کے بعد ہزاروں صارفین کی جانب سے ان کے ٹوئٹ پر تبصرے کرنے کا سلسہ شروع ہو گیا جب کہ متعدد صارفین نے آن لائن شاپنگ سے متعلق اپنے اپنے تجربے بھی شیئر کیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک خاتون نے ایمازون سے ائیر پوڈز آرڈر کیے تھے اور اس کے بدلے انہیں اپنے سر سے بھی بڑی چیز موصول ہوئی تھی جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں تھیں۔

مزید خبریں :