سوات کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

محکمہ صحت کے مطابق ان علاقوں میں 489افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے،فوٹو:ٖفائل

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی انتظامیہ اور صوبائی محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے شدید متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق سیل کیے گئے علاقوں میں تحصیل بحرین، مٹہ، بابوزئی، کبل اور بری کوٹ کے 11 علاقے شامل ہیں۔

 محکمہ صحت کے مطابق ان علاقوں میں 489 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 707 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :