ڈالر مہنگا، فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 700 روپے کا اضافہ

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

 انٹربینک میں ڈالر 64 پیسے منہگا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 166.35روپے میں فروخت ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60 پیسے اضافے کے ساتھ 166.60روپے تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو ایک روپیہ مہنگا ہوکر 186.50 روپے، ریال 30 پیسے مہنگا ہوکر  44 روپے اور درہم بھی 30 پیسے مہنگا ہوکر45 روپے کاہوگیا۔

سونے کی قیمت میں 700 روپے فی تولہ اضافہ

ادھر سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قدر میں بھی فی تولہ 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 99300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 600 روپے اضافے سے 85134 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 12 ڈالر اضافے سے 1727 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :