دنیا
Time 19 جون ، 2020

چین نے لیفٹیننٹ کرنل اور 2 میجروں سمیت 10 بھارتی فوجی رہا کردیے

وادی گلوان میں بھارت کو دن میں تارے دکھانے والے چین نے لیفٹیننٹ کرنل اور 2 میجروں سمیت 10 بھارتی فوجی قیدی رہا کردیے۔

چین نے قیدیوں کی رہائی میجر جنرل سطح کے مذاکرات کے نتیجے میں کی۔

4 روز پہلے  وادی گلوان میں سرحدی خلاف ورزی کرنے پر چینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور  80کو زخمی کردیا تھا۔ 

قیدیوں کی رہائی کے بعد بھارتی فوج نے کہا ہے کہ اب مزید کوئی فوجی لاپتا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دونوں فوجوں میں گزشتہ ماہ بھی لائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی) پر اسی طرح سنگ باری کے واقعات پیش آئے تھے جن میں دونوں جانب کے کئی اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ دونوں ممالک کے درمیان 5 دہائیوں بعد سامنے آیا ہے ، اس سے قبل آخری بار ارونا چل پردیش کی سرحد پر دونوں فوجوں میں مسلح تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

مزید خبریں :