دنیا
Time 19 جون ، 2020

حرم نبوی ﷺ کھلنے کے بعد نماز جمعہ میں ایک لاکھ سے زائد نمازیوں کی شرکت

مدینہ منورہ میں حرم نبوی ﷺ کھلنے کے بعد تیسرے جمعہ کی نماز میں میں ایک لاکھ سے زائد نمازیوں نے شرکت کی۔

ادھر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے جزوی اجتماع میں حرمین کی انتظامیہ کے اہلکار، صحت وصفائی اور سیکیورٹی کے اہلکار اور آئمہ و مشائخ نے میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ مملکت کی تمام مساجد میں ایس او پیز کے ساتھ نماز جمعہ باجماعت ادا کی گئی۔

مدینہ منورہ کی مسجد قبلتین، مسجد قبا ،مسجد سید الشہداء اور بڑی مساجد میں میں بھی نمازیں ادا کی گئیں۔ 

خیال رہے کہ سعودی عرب نے 20 مارچ کو مملکت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں باجماعت نماز کو محدود کردیا تھا۔

سعودی عرب میں کورونا کے کیسز ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرچکے ہیں جبکہ 1184 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :