کورونا کے باعث پنکچر والے نے بھی کاروبار آن لائن کر دیا

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے کھیل نرالے  ہیں، وبا کے پیشِ نظر کسی کے کاروبار  پہ تالے تو کسی نے کاروبار کے انداز ہی بدل ڈالے ہیں۔

 کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر  میں تعلیم اور دفتری امور سمیت تمام تر نظام آن لائن ہوگیا ہے تو وہیں پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پنکچر  والا بھی آن لائن ہوگیا ہے۔

جی ہاں ہوم سروس کے اس  زمانے میں  پنکچر بنانے والا بھی آن لائن ہوگیا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے عبدالجبار  پنکچر  لگانے کا کام کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کورونا آیا تو پریشان تھا، سڑکیں سنسان تھیں، سڑکوں پر کوئی گاڑی تھی، نہ موٹرسائیکل اور ہی ہی ٹرک تھا تو پنکچر کہاں سے لگاتے۔

فوٹو: اسکرین گریب

 عبدالجبار کا کہنا ہے کہ اس کے بعد  میں نے سوچ بدلی  اور پنکچر کی سہولت کے ساتھ آن لائن ہو گیا۔

پنکچر بنانے والے عبدالجبار نے سب کو  پیغام دیا کہ  سوچ کو بدلیں، سوچنے کا انداز بدلیں، عوام ہی نہیں حکمران بھی تبدیلی عمل کے ساتھ ثابت کریں۔

مزید خبریں :