21 جون ، 2020
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وبا کا الزام ایک بار پھر چین پر لگا دیا۔
اوکلاہاما کے شہر ٹلسا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کو کئی نام دیے جا سکتے ہیں، اسے چائنا وائرس اور کنگ فو وائرس بھی کہا جاسکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کے اقدامات نے ہزاروں امریکیوں کی جانیں بچائی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار صدر ٹرمپ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار چین کو ٹھہرا چکے ہیں جب کہ چین امریکی صدر کے الزا مات کی تردید کر چکا ہے۔