دنیا
Time 21 جون ، 2020

راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم کو ’سرنڈر مودی‘ کہہ دیا

چینی فوج کے ہاتھوں 20 بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اپوزیشن کے حملوں کی زد پر ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں لداخ کی وادی گلوان میں سرحدی خلاف ورزی کرنے پر چینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 80 کے قریب اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا جب کہ 3 افسران سمیت 10 اہلکاروں کو گرفتار بھی کرلیا تھا جنہیں رہا کردیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد بڑی بڑی باتیں کرنے والی مودی سرکار کو تو جیسے سانپ سونگھ گیا ہے۔

اس حوالے سے  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی  کا رسمی بیان آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ  بھارت امن چاہتا ہے لیکن اُکسانے پر جواب دینے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔

ایسے موقع پر اپوزیشن کی جانب سے بھی مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ٹوئٹر ا پر اپنے بیان میں بھارتی وزیراعظم کو سرنڈر مودی کہہ دیا ،ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اصل میں سرنڈر مودی ہیں۔

راہول گاندھی نے اپنے بیان کے ساتھ  مودی حکومت کی ناکام پالیسی سے متعلق جاپان کے اخبار میں شائع ہونے والا تبصرہ بھی منسلک کیا ہے۔

اس سے قبل بھی  راہول گاندھی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چین کے آگے اپنی زمین سرنڈر کردی ہے۔

راہول گاندھی کے ٹوئٹ کے بعد سرینڈر مودری کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے اور بڑی تعداد میں بھارتی شہری مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

مزید خبریں :