22 جون ، 2020
فیصل آباد میں کورونا کے ایس او پیز کے باوجود کرکٹ کا میلہ سجا جس میں 200 سے زائد تماشائیوں نے بھی شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے کرکٹ میچ کھیلنے پرکھلاڑیوں سمیت 200 سے زائد تماشائیوں کے اجتماع پر کارروائی کی اور ایس او پی کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرکے 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گرفتار افراد کو گورنمنٹ جنرل اسپتال غلام محمد آباد میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومت نے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی سختی سے تاکید کی ہے جس کے باعث تقریبات اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔