Geo News
Geo News

Time 23 جون ، 2020
انٹرٹینمنٹ

گلوکارہ صنم ماروی کی بہن نے ان کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرادی

فوٹو فائ؛—

لاہور : گلوکارہ صنم ماروی کی بہن نے اپنی ہی بہن کے خلاف تھانے پہنچ گئیں۔

صنم ماروی کی بہن ریشماں پروین نے گلوکارہ پر گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام لگایا ہے اور ان  کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں درخواست جمع کرائی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صنم ماروی مسلح افراد کے ہمراہ میرے گھر میں گھس آئی اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، میرا پرس بھی چھین لیا جس میں15 ہزار سے زائد رقم اور ضروری کاغذات موجود تھے۔ 

صنم ماروی نے اپنی بہن ریشماں پروین کے نام سندھی زبان میں پیغام بھی بھجوایا۔

مزید خبریں :