لاہور سمیت پنجاب کے 33 مقامات سیل کرنے کی منظوری

لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے کے مزید 33 مقامات کو سیل کرنے کی منظوری دے دی۔

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی سربراہی میں کورونا کی صورتحال اور لاک ڈاؤن سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں لاہور سمیت صوبے کےدیگر 33 مقامات کو سیل کرنے کی منظوری دی گئی۔

لاہور میں گلبرگ، ڈی ایچ اے، گلشن راوی، فیصل ٹاؤن اور اندرون شہر کے علاقے سیل کیے جائیں گے جب کہ دیگر شہروں میں گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی اور  فیصل آباد کے علاقے شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب کے متعدد علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث متعلقہ علاقوں کو سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ چیف سیکرٹری نے کورونا کیسز سے نمٹنے کے لیے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح  رہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :