Time 24 جون ، 2020
کھیل

کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ سوشل میڈیا پر کیوں ڈالی؟ وسیم خان نے حفیظ کی کلاس لے لی

عوام میں جانے سے قبل آپ کو پی سی بی سے رابطہ کرنا چاہیے تھا: سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ— فوٹو:فائل

لاہور : پاکستان کرکٹ بوررڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کرکٹر  محمد حفیظ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وسیم خان نے  محمد حفیظ کے عمل پرمایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کے ٹوئٹ سے پاکستان کے کورونا ٹیسٹنگ نظام کی جگ ہنسائی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں جانے سے قبل آپ کو  پی سی بی سے رابطہ کرنا چاہیے تھا، آپ کے عوام میں جانے سے پاکستان کے ٹیسنگ کے نظام پر سوالیہ نشان لگا۔

ذرائع کے مطابق وسیم خان سے گفتگو میں کرکٹرمحمد حفیظ نے معذرت خواہانہ رویہ اپنایا تاہم پی سی بی اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ انگلینڈ سے قبل کرائےگئے کورونا ٹیسٹ میں 10 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق کی گئی تھی جس میں محمد حفیظ بھی شامل تھے۔

تاہم محمد حفیظ نے اپنا اور اہل خانہ کا دوسرا ٹیسٹ کرایا اور اس کی رپورٹ ٹوئٹر پر رپورٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کا نتیجہ منفی آیا ہے۔

مزید خبریں :