Time 25 جون ، 2020
کاروبار

شرح سود مزید ایک فیصد کمی کے بعد 7 فیصد کی سطح پر آگئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کردی  جس کے بعد ملک میں شرح سود 7 فیصد پر آگئی۔

مرکزی بینک کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد تین ماہ کے دوران شرح سود میں پانچویں بار کمی کی گئی ہے۔

16 اپریل کو اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے ملکی معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کے باعث شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا جس کے ساتھ ہی شرح سود 9 فیصد ہو گئی تھی۔

اس کے بعد مئی میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کی جس کے بعد شرح سود 8 فیصد ہو گئی تھی۔

مارچ سے اب تک اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 6.25 فیصد کی کمی کی جاچکی ہے۔

مزید خبریں :