آزاد کشمیر میں 1124 میگاواٹ کے کوہالہ پن بجلی منصوبے کے معاہدے پر دستخط

آزاد کشمیر میں سہ فریقی کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تاریخی معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب  اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت چینی سفیر یاؤجنگ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے 1124 میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔

وزیراعظم نے منصوبے میں 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے آزاد جموں و کشمیر میں روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں پانی سے بجلی بنانے کی صلاحیت ہے، کسی بھی پراجیکٹ میں ڈھائی ارب ڈالر کی یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

مزید خبریں :