26 جون ، 2020
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے جہاں ضلع پلوامہ اور اسلام آباد میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی قابض فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کی آڑ میں محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔
کے ایم ایس نے بتایا کہ قابض بھارتی فوج نے آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے تین نوجوانوں کو شہید کردیا جن میں سے 2 کی شناخت ملک بشیر، بلال احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھاری غاصب فوج نے اہلکاروں پر حملے کے بعد ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج پاڑہ میں فائرنگ کرکے 8 سالہ نہان بٹ کو شہید کردیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سے اب تک شہید کشمیریوں کی تعداد 6 ہوگئی جب کہ رواں ماہ اب تک 23 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔