دنیا
Time 26 جون ، 2020

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 116 افراد ہلاک

بھارتی ریاستوں بہار اور اُترپردیش (یو پی) میں گزشتہ 2 روز سے جاری بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 116 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار میں گذشتہ دو روز سے جاری بارشوں اورآسمانی بجلی گرنے کے واقعات نے تباہی مچادی ہے۔

بہارکے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 92 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ گھروں سمیت دیگراملاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے بتایا کہ بہار کے گوپال گنج ضلع میں صرف 13 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

دوسری جانب ریاست اُترپردیش کے مختلف اضلاع میں بھی آسمانی بجلی کی زد میں آکر 24 افراد ہلاک ہوگئے۔ دونوں ریاستوں میں بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم 32 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق بھارت میں 2005 کے بعد سے ہر سال کم ازکم 2 ہزار افراد آسمانی بجلی کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

مزید خبریں :