28 جون ، 2020
لپ سنکنگ کے ذریعے مختصر ویڈیو بنانے والی مقبول ترین چینی ایپ ٹک ٹاک سمیت 53 ایپس آئی فون صارفین کی حساس معلومات کی جاسوسی کر رہی ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارچ میں محققین نے انکشاف کیا کہ ٹک ٹاک سمیت دیگر 53 آئی او ایس ایپس صارفین کے کلپ بورڈ کی حساس معلومات کی جاسوسی کر رہی ہیں۔
مذکورہ ایپس کی جانب سے جاسوسی کی جانے والی حساس معلومات میں صارفین کے پاسورڈز، کرپٹو کرنسی والٹ ایڈریس، اکاؤنٹ ری سیٹ لنکس اور ذاتی پیغامات شامل ہیں جب کہ ان 53 ایپس نے مارچ میں منظر عام پر آنے کے باوجود بھی اب تک معلومات کی جاسوسی کرنا بند نہیں کی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین کی رازداری کو خطرہ اس لیے ہے کہ یہ ایپلی کیشنز کلپ بورڈ میں موجود معلومات کو بار بار پڑھتی ہیں، صارفین کلپ بورڈ میں کمپیوٹر یا دوسری ڈیوائسس کا ڈیٹا جمع کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں جس میں پاس ورڈ اور دیگر معلومات محفوظ کی جاتی ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ خطرناک ہے جب کہ یہ بات واضح نہیں ہے کہ یہ ایپس جاسوسی کیوں کرتی ہیں۔
اس تحقیق کے سامنے آنے کے بعد ایپل نے اپنی ڈیوائس میں نیا فیچر شامل کیا جس کے تحت صارفین کو ایک ہر اس وقت انتباہ جاری کی جاتی تھی جب جب کوئی بھی ایپ صارفین کے کلپ بورڈ ڈیٹا کو پڑھتی تھی۔
فہرست میں درج ذیل ایپس شامل ہیں:
ABC News
Al Jazeera English
CBC News
CBS News
CNBC
Fox News
News Break
New York Times
NPR
ntv Nachrichten
Reuters
Russia Today
Stern Nachrichten
The Economist
The Huffington Post
The Wall Street Journal
Vice News
8 Ball Pool™
AMAZE!!!
Bejeweled
Block Puzzle
Classic Bejeweled
Classic Bejeweled HD
FlipTheGun
Fruit Ninja
Golfmasters
Letter Soup
Love Nikki
My Emma
Plants vs. Zombies™ Heroes
Pooking
PUBG Mobile
Tomb of the Mask
Tomb of the Mask: Color
Total Party Kill
Watermarbling
TikTok
ToTalk
Tok
Truecaller
Viber
Zoosk
10% Happier: Meditation
5-0 Radio Police Scanner
Accuweather
AliExpress Shopping App
Bed Bath & Beyond
Dazn
Hotels.com
Hotel Tonight
Overstock
Pigment – Adult Coloring Book
Recolor Coloring Book to Color
Sky Ticket
The Weather Network